Daily Taqat

بھارت جنگی جنون میں پاگل ہوگیا، ایک اورمیزائل کاتجربہ کرڈالا

بھونیشور: بھارت کا جنگی جنون آسمان پر پہنچ چکاہے اور وہ آئے دن کوئی نہ کوئی جنگی ہتھیار بنانے میں جٹا ہواہے اور اس نے زمین سے فضا میں مارکرنیوالا انٹر سیپٹر میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔بھارتی ذرائع کے مطابق اس میزائل کا تجربہ اوڈیشہ کے ساحل پر قائم عبدالکلام جزیرے سے کیا گیا۔انٹر سیپٹر میزائل زمین سے فضا میں 100کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔اس میزائل کی خصوصیت یہ ہے کہ مختلف اہداف میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کے بعد نشانہ بناتا ہے۔ ریسرچ سینٹرنے زیادہ اور درمیانے درجے کی اونچائی تک اینٹی بیلسٹک میزائل کو اپ گریڈ کیا ہے۔ انٹر سیپٹر میزائل کی لمبائی 7.5میٹر ہے۔ یہ ٹھوس اور راکٹ نما ہدف کو نشانہ بنانے والا میزائل ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »