بھارت کشمیریوں کا قاتل، یوم یکجہتی بھرپوراندازسےمنائیں گے، میمونہ بخاری

پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز سے منائیں گئے حکومت آزاد کشمیر تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کو بہتر انداز میں مضبوط بناتے ہوئے کردارادا کر رہی ہے بھارت مکار اور کشمیریوں کا قاتل ملک ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسیز نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کر رہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کشمیریوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹ رہی ہے ۔ پیلٹ گن سے کشمیریوں کی آنکھوں کی بینائی ضائع کر رہے ہیں۔ ہم امن پسند قوم ہیں

مودی سرکار نے اگر ہوش کے ناخن نہ لیے تو یہ خطہ بارود کا ڈھیر بن جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ سٹی میرپور کی جنرل سیکرٹری محتر مہ میمونہ بخاری نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عالمی قوتوں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ریاست جموں وکشمیر کے عوام کی حق خودارادیت کی تحریک کو ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کچلنے پر بھارت عالمی سطح پر ایکسپوز ہوچکا ہے۔ ریاست جموں وکشمیر کے عوام کی جدوجہد کو طاقت کے منفی ہتھکنڈوں کے ذریعے ختم نہیں کیا جاسکتا۔ شہداء کی قربانیاں رائیگاںنہیں جاسکتیں اوراہل کشمیر حق خودارادیت کی منزل حاصل کرکے رہیں گے عالمی برادری مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فوری حل کروائے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.