Daily Taqat

بھارت: پانی کے تنازعے میں تشدد اور ہنگامے سے 2 شہری ہلاک، 100 دکانیں نذرآتش

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پانی کے تنازعے میں دو گروپوں میں جھڑپ پرتشدد ہنگامے میں بدل گئی۔ 100 دکانوں اوردرجنوں گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔ دو افراد بھی مارے گئے۔ مہاراشٹر کے علاقے اورنگ آباد میں پانی کے تنازعے

پر جھڑپ خوفناک صورتحال اختیار کر گئی۔ پر تشدد مظاہروں میں 2 افراد مارے گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔ مشتعل مظاہرین کی پولیس کے ساتھ بھی جھڑپیں ہوئیں جس میں 12 پولیس اہلکار پتھراؤ سے لہولہان ہو گئے۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق 100 سے زائد دکانوں اور درجنوں گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیا۔ اورنگ آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق گزشتہ شام کو ایک مذہبی مقام پر پانی کے غیرقانونی کنکشن کاٹے جانے پر دوگروپوں میں بحث ہوئی جو سوشل میڈیا کے ذریعے مختلف علاقوں تک پھیل گئی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »