Daily Taqat

بھارت: تین پاردیوں کی جنسی زیادتی کے مقدمے میں ضمانت نامنظور

بھارت کی ایک عدالت نے ملک کے جنوبی حصے میں واقع ایک گرجا گھر کے تین پاردیوں کے خلاف ایک خاتون سے جنسی زیادتی کے مقدمے میں ضمانت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ گرفتاری کے خوف سے ریاست کیرالا کے تین پادریوں نے قبل از گرفتاری ضمانت کے لیے کوچی میں واقع ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔پولیس نے ایک خاتون کی شکایت کے بعد کہ تین پادری کئی سال تک اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، اس مہینے کے شروع میں تحقیقات شروع کیں۔پادریوں کو خدشہ ہے کہ پولیس انہیں گرفتار کر لے گی۔ ہائی کورٹ کے جج وجے راگھوان نے بدھ کے روز اپنے فیصلے میں کہا کہ وہ پولیس کے ان خدشات کو نظر انداز نہیں کر سکتے کہ پادری آزاد رہنے کی صورت میں شواہد کو ضائع کر سکتے ہیں۔ اور تفتیش کے دوران گواہوں پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ کیرالا کی 25 فی صد آبادی مسیحوں پر مشتمل ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »