Daily Taqat

بھارت: بارش اور گردوغبار کے طوفان نے تباہی مچا دی، مزید 95 افراد ہلاک

بھارتی ریاستوں اترپردیش اور راجستھان میں بارش اور گردوغبار کے طوفان نے تباہی مچا دی۔ چھتیں، درخت گرنے اور دیگر حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 95 ہو گئی، سو سے زائد زخمی ہیں۔ راجستھان اور اترپردیش میں بارش اور گردوغبار کے طوفان نے گھروں کو تباہ کر دیا۔ اس کے علاوہ درختوں کو جڑوں سے اکھاڑ دیا۔ اتر پردیش میں قدرتی آفت کے نتیجے میں 46 اور راجستھان میں 31 افراد ہلاک ہو گئے۔ دلی میں بھی طوفان نے اثر دکھایا تاہم وہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی سامنے آئے۔ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »