Daily Taqat

بھارت اپنی فوج کو قابو اور سرحدی معاہدوں پر عمل کرے: چین

بیجنگ :چینی وزارت دفاع کے ترجمان نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی فوج کو قابو میں رکھے اور سرحدی معاہدوں پر عمل کرے۔ بھارتی نیوز کے مطابق چینی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل رین نے ڈوکلام تنازع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی سرحدی ددستوں کو قابو میں رکھنا بھارت کی ذمہ داری ہے، ساتھ ہی جو معاہدہ ہوئے ہیں ان پر عمل بھی کیا جائے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چینی فوج نے 2017ئ میں اپنے علاقے کا پورے عزم سے دفاع کیا ہے۔ ترجمان کرنل رین نے کہا کہ چینی فوج، بھارت کے ساتھ ڈوکلام تنازع سے نمٹنے کے لئے پرعزم ہے، ساتھ ہی بحیرہ جنوبی چین میں بھی اپنے اقتدار اعلیٰ کو برقرار رکھنے کے لئے تیار ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »