انڈیا: سیاستدان لالو پرساد یادیوکوچارہ سکینڈل کیس میں3 سال کی سزا سنادی گئی
رانچی : بھارت کی عدالت نے معروف سیاستدان لالو پرساد یادیو کوچارہ سکینڈل کیس میں ساڑھے3 سال کی قید اور 5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنادی ہے۔ گزشتہ سال 3دسمبر کو بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے شہر رانچی کی عدالت نے لالو پرساد کو چارہ سکینڈل کیس میں فرد جرم عائدکرتے ہوئے گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔ بہارکے سابق وزیراعلی لالو پرسادکوچارہ سکینڈل میں 80 لاکھ سے زائد غبن کا الزام ثابت ہونے پر گرفتار کیاگیا تھا۔ گذشتہ روز عدالت نے اس مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔