بھارت، جلعساز سیاحتی گائیڈ نے فرانسیسی سیاح کو لوٹ لیا

بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک جلعساز سیاحتی گائیڈ نے فرانسیسی سیاح کو لوٹ لیا ۔ پاسپورٹ سمیت ہزاروں روپے لوٹ لئے۔
بھارتی پولیس کے مطابق واقعہ شہر وارانسی کے قریبی علاقہ سرناتھ میں اس وقت پیش آیا جب ایک20 سالہ سیاح ’’ اکیروتناکا ‘‘ ٹولیو سے سیر کی غرض سے یہاں پہنچا ۔ تاہم ایک جلعساز سیاحتی گائیڈ نے تناکا سے سیر کے دوران دوستی کر لی اور باتوں باتوں میں تناکا کو ایک سافٹ مشروب کی پیش کش کی جس کو پینے کے بعد سیاح پر غنودگی طاری ہوئی اور وہ بہیوش ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ تناکا کو کئی گھنٹوں کے بعد اس وقت ہوش آیا جب وہ جلعساز سیاحتی گائیڈ کے ہاتھوں بری طرح لٹ چکا تھا جبکہ اس کا بیگ بھی پورا خالی تھا ۔
متاثرہ سیاح نے پولیس کو بتایا کہ اس کے بیگ میں اس کا پاسپورٹ 50000 جاپانی یون اور کئی دیگر اشیاء سمیت 20000 بھارتی کرنسی بھی شامل تھی ۔ تاہم حکام نے واقعہ کی تحقیقات سے متعلق کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.