Daily Taqat

بھارت: مسلمان کے قاتلوں کو رہائی کے بعد بی جے پی رہنما کا جشن

بھارتی سیاستدان انتہا پسندوں کے سرپرست بن چکے ہین۔ ایک مسلمان کے قتل میں ملوث آٹھ افراد کو ضمانت پر رہائی ملی تو بی جے پی کے رہنما جینت سنہا نے قاتلوں کے اعزازمیں پارٹی کا اہتمام کیا، انہیں ہار پہنائے۔ مسلم دشمنی میں اندھے بھارتی سیاستدان کو امریکا کی ہارورڈ یونیوسٹی کی پڑھائی بھی نہ بدل سکی۔ ایک عمر امریکا میں گزارنے والا سابق وزیر یشونت سنہا کا بیٹا جینت جب بھارت لوٹا تو انتہا پسندوں کا سرپرست بن گیا۔ گائے ذبح کرنے کا الزام لگا کر ایک مسلمان کو قتل کرنے والے غنڈوں کو عدالت نے ضمانت دی تو جینت نے قاتلوں کے اعزاز میں پارٹی کا اہتمام کیا اور انہیں ہار پہنائے۔ انتہا پسندوں نے علیم الدین انصاری پر گائے کا گوشت سمگل کرنے کا الزام لگا کر قتل کیا اور ویڈیو بنائی۔ تاہم بھارتی عدالت نے اسے ناکافی ثبوت قرار دے کر قاتلوں کو ضمانت دے دی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »