[wp_news_ticker_benaceur_short_code]

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارت نے بھی امریکہ کے فیصلے کی مخالفت کر دی

[mashshare]

نیویارک:  القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے خلاف ترکی اور یمن کی مشترکہ قرارداد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور کر لی گئی، قرارداد کی حمایت میں امریکہ اور اسرائیل کے انتہائی قریبی دوست ملک بھارت نے بھی ووٹ دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے حوالے سے پوری دنیا میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے، ذاتی اختلافات کو بھلا کر اقوام عالم فلسطینی عوام کی حمایت میں اکٹھے ہوگئے ہیں ، ترکی اور یمن کی جانب سے اقوام متحدہ میں امریکی فیصلے کے خلاف قرارداد پیش کی گئی ، اس قرارداد کے حق میں عالمی ادارے کے 128رکن ممالک نے ووٹ دیاجبکہ 9ممالک نے اس قرارداد کی مخالفت کی، اس اجلاس میں سب حیران کن قردار بھارت کا تھا جس کے مندوب نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا اور مطالبہ کیا کہ امریکی صدر فوری طور پر اپنا فیصلہ واپس لیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.