بھارت، ائر لائن ’’ انڈیگو ‘‘نے 47پروازیں منسوخ کر دیں

بھارت کی ائر لائن انڈیگو نے 47پروازیں منسوخ کر دیں، یہ اقدام سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کی طرف سے اسکے 8طیارے انجن میں خرابی کے نتیجے میں گراؤنڈ کرنے پر اٹھایا گیا۔

ذرائع کے مطابق کم قیمت کے ٹکٹ والی ایئرلائن انڈیگو نے 47پروازیں منسوخ کردیں۔ جن پروازو ں کو منسوخ کیا گیا وہ دہلی، ممبئی، چنئی، کولکتہ، حیدرآباد ، بنگلور، پٹنہ ، سرینگر ، بھونیشور ، امرتسر، سرینگر اور گوہاٹی کی تھیں۔ واضح رہے کہ لکھنو سے احمد آباد جانے والی پرواز 40منٹ بعد ہی واپس آگئی تھی کیونکہ فضا میں اس کا ایک انجن فیل ہوگیا تھا۔ اس کے بعد ڈائریکٹوریٹ نے اس کے طیاروں کو فوری طور پرگراونڈ کردیا تھا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.