Daily Taqat

بھارت: طوفانی بارشوں اور گرد کے طوفان سے 70 افراد ہلاک

بھارت بھر میں طوفانی بارشوں اور گرد کے طوفان سے 70 افراد ہلاک ہو گئے۔ طوفانی بارش میں تیز ہواؤں کی رفتار 109 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔ جس سے ہوائی سفر بھی متاثر ہوا، دہلی ائیر پورٹ پر مجموعی طور پر 70 بین

الاقومی پروازوں کو دوسرے شہروں کی جانب بھیجا گیا۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق ان بارشوں سے بھارت کی 4 ریاستیں زیادہ متاثر ہو ئیں ہیں۔ جن میں اتر پردیش، آندھرا پردیش، مغربی بنگال، دہلی اور اس کے قرب وجوار کے علاقے شامل ہیں۔ تیز ترین ہواؤں اور بجلی گرنے سے کئی دیہات تباہ ہو گئے اور ہزاروں لوگ زخمی ہو گئے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ بھارت میں خراب موسم کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 230 تک جا پہنچی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »