بھارت: کرکٹریوسف پٹھان پرمنشیات کااستعمال کرنے پر 5ماہ کی پابندی

بھارتی کرکٹ بورڈ نے کرکٹریوسف پٹھان پرممنوعہ منشیات کا استعمال ثابت ہونے پر پانچ ماہ کی پابندی عائد کردی ۔ 35سالہ یوسف پٹھان پہلے ہی انٹرنیشنل کرکٹ سے باہر ہیں۔

بورڈکے مطابق گزشتہ سال معمول کے طبی معائنے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ یوسف پٹھان نے ممنوعہ منشیات کا استعمال کیا ۔

یوسف پٹھان نے اپنے دفاع میں کہا تھا کہ انہوں نے کھانسی کے علاج کے لیے دوا لی جس کی وجہ سے ٹیسٹ مثبت آیا۔

یوسف پٹھان دوسرے بھارتی کرکٹر ہیں جن کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.