Daily Taqat

بھارت: ریاست بہار میں بس کھائی میں گرنے سے 27 افراد ہلاک

بھارتی ریاست بہار میں مظفر پور سے نئی دہلی جانے والی بس کے کھائی میں گرنے کے بعد آگ لگنے کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق ریاستی ڈیزاسٹر منیجمنٹ نے

حادثے میں 27 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔ کوٹوا پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے بتایا کہ تباہ شدہ بس سے صرف 4 افراد کو زندہ بچایا جاسکا۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں زندہ بچ جانے والے افراد کو جلنے کے زخم آئے ہیں۔ جس کے باعث انہیں مقامی ہسپتال میں علاج کے لیے منتقل کیا گیا۔ مقامی افراد اور چند عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ نجی آپریٹر کی بس کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب اس کے ڈرائیور نے ایک گاڑی کو ٹکر سے بچانے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’گاڑی کو بچاتے ہوئے بس کھائی میں جاگری اور اس سے قبل کہ لوگ اس میں پھنسے افراد کو نکالتے بس میں آگ لگ گئی’۔ بس میں 32 مسافر سوار تھے جن میں سے بیشتر کا تعلق مظفر پور سے تھا۔ مظفر پور کے زونل آئی جی کا کہنا تھا کہ بس کو کھائی سے نکالنے کے بعد اچھی طرح دیکھا گیا، لیکن کسی انسان کی باقیات نہیں ملی جبکہ جائے وقوع سے ملنے والی راکھ کو فارنزک ٹیسٹ کے لیے بھیجا جائے گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »