Daily Taqat

امریکہ میں شد ید ٹھند کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ

امریکہ میں شدید سردی کی لہر کے باعث اموات کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔سردی کی لہرسے اموات مسی سپی ،مشی گن، ٹیکساس اور وسکونسن میں ہوئیں۔

وسطی اور مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان نے معمولات درہم برہم کردیے ہیں، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنےکےسبب مسی سپی میں کئی مقامات پرپانی کی لائنیں پھٹ گئیں۔

اسکول اور دفاتر بند، ہزاروں پروازیں منسوخ اور ہائی ویز پر بڑی تعداد میں حادثات پیش آئے ہیں ۔

نیویارک اور نیوجرسی میں ساحل بھی برف سے ڈھک گئے ، پھسلن کے باعث گاڑیاں آؤٹ آف کنٹرول ہونے کے بعد سیکڑوں حادثات ہوئے جبکہ کئی شمالی مشرقی ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »