انڈیا میں طلاق دینے والے شوہر کو جرمانہ

لکھنؤ:  اتر پردیش میں حکومت نے  طلاق ثلاثہ کا طریقۂ کار ختم کرنے سے متعلق مرکز کے مسودہ قانون کو منظوری دیدی۔ اس طریقہ کار کے تحت ایک مسلم شخص اپنی بیوی کو بروقت 3مرتبہ طلاق دےکر اپنے رشتہ کو ختم کر سکتا ہے۔  لیکن  قانون کے  لا ئحہ عمل کے تحت  اب ایسا کرنے والے کسی بھی شوہر کو 3سال قید اور جرمانہ کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی صدارت میں کابینہ کے اجلاس میں ریاستی حکومت نے مرکز کے اس مسودہ قانون کی رسمی منظوری دی۔ حکومت کے ترجمان سدھارتھ ناتھ سنگھ نے کہا کہ 3طلاق سے متعلق مرکز کے مسودہ قانون کو کابینہ نے منظور کرلیا ہے ۔ مرکز نے ریاستوں سے کہا تھا کہ وہ اس مسئلے پر 10دسمبر تک اپنے متعلقہ نظریات سے باخبر کریں۔

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.