اسپتال میں آگ لگنے سے 31 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

سیئول : جنوبی کوریا کے شہر مریانگ میں واقع اسپتال میں آگ لگنے سےکم ازکم 31افراد ہلاک، جب کہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے

اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریا کے شہر مریانگ میں واقع اسپتال میں آگ لگنے سے کم ازکم 31افراد ہلاک، جب کہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کے وقت اسپتال اور اس ے ملحقہ ہوسٹل میں دو سو سے زائد افراد موجود تھے۔ آگ کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لوگوں کو باہر نکالا۔

پانچ منزل اسپتال کی عمارت کے اوپری حصہ سے لوگوں کو نکالنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔ جاری کردہ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی اسپتال کے اوپر نچلی پروازیں جاری تھیں۔

زندہ بچ جانے والی دو نرسوں کے مطابق انہوں نے آگے کے شعلے ایمرجنسی وارڈ کی جانب بڑھتے دیکھے۔

آتشزدگی سے پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ آگ ایمرجنسی روم میں لگنے کے بعد قریبی نرسنگ ہوم کو بھی خالی کرا لیا گیا.

آگ لگنے سے 100سے زائد مریض عمارت میں پھنس گئے جبکہ مریضوں کو نکالنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.