سعودی عرب میں خواتین کیلئے گاڑی چلانے کی عمر متعین کر دی گئی

ریاض:  سعودی عرب میں خواتین کے گاڑی چلانے کی کم از کم عمر کا تعین کر لیا گیاہے۔  سعودی عرب میں ٹریفک پولیس کی انتظامیہ کی جانب سے ایک بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ مملکت میں خواتین کے لیے گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے کے لائسنس کی مقررہ عمر 18 برس جبکہ سروس وہیکل چلانے کے لیے کم از کم عمر 20 برس ہے۔

البتہ سترہ برس کی خواتین عارضی لائسنس حاصل کر سکتی ہیں جس کا دورانیہ 1 برس سےذیادہ نہیں ہو گا۔ ٹریفک پولیس اور روڈ سکیورٹی انتظامیہ کی جانب سے خواتین کے گاڑی چلانے اور لائسنسس کے حصول سے متعلق 40 سے زیادہ سوالات کے جوابات جاری کیے گئے ہیں۔ اس منصوبہ پر آئندہ برس جون سے عملدرآمد شروع ہوجائےگا۔ سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے 26 ستمبر 2017ء کو جاری ایک فرمان میں مملکت میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت اور ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.