Daily Taqat

بھارت کی شمالی ریاستوں میں ہولناک طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 143 ہو گئی

بھارت کی شمالی ریاستوں میں ہولناک طوفان سے ہونے والی ہلاکتیں 143 تک جا پہنچی۔ گرد آلود جھکڑ ہزاروں درختوں اور مکانات کو اڑا لے گئے۔ قدرتی آفت سے سیکڑوں مویشی بھی ہلاک ہو گئے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے قدرتی آفت سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ قدرتی آفت نے سب سے زیادہ تباہی ریاست اترپردیش میں مچائی ہے جہاں پچھہتر میں سے چالیس اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔ حکام نے یہاں 73 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ ریاست راجستھان بھی گرد آلود جھکڑوں کی تباہ کاریوں سے نہ بچ سکی۔ مختلف اضلاع میں آسمانی بجلی، درخت اور مکان گرنے سے انتالیس افراد لقمہ اجل بن گئے۔

دارالحکومت نئی دہلی کے علاوہ ریاست اترکھنڈ، مدھیہ پردیش اور پنجاب میں بھی موسم کی صورتحال خراب ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں ملک بھر میں مزید طوفانوں کی پیش گوئی کر دی۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ٹویٹر پر جاری بیان میں طوفان سے ہونے والے نقصان پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »