Daily Taqat

مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو شہید کرنے کے خلاف احتجاج بھی جرم بن گیا

کشمیر میں ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ نہتے کشمیریوں کو شہید کرنے کے خلاف احتجاج بھی جرم بن گیا۔ گزشتہ روز پلوامہ اور کپواڑہ میں پانچ کشمیریوں کو شہید کرنے کیخلاف لوگ احتجاج کرنے سڑکوں پر نکلے اور فوجی کارروائی کے خلاف مظاہرے کئے۔ بھارتی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے گولیوں، پیلٹ گنز اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا، جس کے نتیجے میں جھڑپوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا۔ جھڑپوں میں مزید ایک نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے پلوامہ اور کپواڑہ کے اضلاع میں پانچ کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔ بھارتی فورسز نے تین نوجوانوں کو پلوامہ کے علاقے تھامونہ اور ایک کو کپواڑہ کے علاقے ٹنگا کچھ ہامہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران شہید کیا تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »