Daily Taqat

ٹرائل رومز میں خفیہ کیمروں کی موجودگی پر بھارت میں ہنگامہ

ٹرائل رومز میں خفیہ کیمروں کی موجودگی ایک وقت میں بھارت کا بڑا ایشو بن گیا تھا، خاتون وزیر سمرتی ایرانی نے گوا کے ایک اسٹور میں خفیہ کیمروں کی نشاندہی کی تو بھارت میں بھونچال آ گیا، تب سے وہاں پولیس ٹرائل رومز پر کڑی

نظر رکھتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 3 سال پہلے خفیہ کیمرے بھارت کا بڑا ایشو تھا، جس پر خاتون وزیر سمرتی ایرانی شکایت لے کر تھانے پہنچ گئی۔ جے پور میں خواتین کی زیر نگرانی چلنے والے اسٹور کی مالکن گرفتار کیا گیا۔پولیس نے دہلی اورممبئی سمیت بڑے شہروں میں باقاعدہ آپریشنز شروع کر دیے اور اسٹورز پر چھاپے مارنے لگی، اس دوران جے پور میں خواتین کی زیر نگرانی چلنے والے اسٹور میں بھی خفیہ کیمرے پائے گئے پولیس نے اسٹور کی مالکن کو گرفتار کر لیا۔لکھنو میں پولیس نے شک کی بنیاد پر 45 اسٹورز میں لگے کیمروں کا مقام تبدیل کر وا دیا، بھارت میں اب پولیس اسٹورز کے ٹرائل رومز پر کڑی نظر رکھتی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »