Daily Taqat

شام کے معاملہ پر ایران، ترک اور روسی سربراہان کا اہم اجلاس 7 ستمبر کو ہوگا

شام کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ترک، ایران اور روسی سربراہان کا اہم اجلاس 7 ستمبر کو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی دارالحکومت تہران میں ہوانے والے اہم اجلاس میں ترک صدر رجب طیب اردوگان، ایرانی صدر حسن روحانی اور روس کے سربراہ ولادی میرپیوٹن شرکت کریں گے۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق اجلاس رواں ماہ 7 ستمبر (جمعہ) کو ہوگا۔ جہاں پیوٹن، اردوگان اور حسن روحانی شامی موضوع پر تبادلہ خیال کریں گے اور مستقبل کا لائحہ بھی طے ہونا ممکن ہے۔

روسی حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ولادی میر پیوٹن کا دورہ تہران ورکنگ ہے، یعنی وہ اس میٹنگ میں شرکت کے بعد واپس روانہ ہو جائیں گے۔ بیان کے مطابق روسی صدر کے دورے کے موقع پر ایرانی حکام سے بہتر تعلقات پر تبادلہ خیال ممکن ہے۔ دونوں ملکوں کے صدر باہمی تعلقات پر بھی بات چیت کا ارادہ رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ رواں سال 4 اپریل کو ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اردوگان کی زیر صدرات شام میں جاری بحران کے حوالے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا تھا، جس میں ایرانی صدر حسن روحانی اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے شرکت کی تھی۔ واضح رہے کہ مذکورہ اجلاس میں ترکی، ایران، اور روس نے شام میں قیام امن کے لیے اپنی کوششیں تیز کرتے ہوئے بحران زدہ ملک میں قائم حفاظتی علاقوں میں موجود شہریوں کے تحفظ کے لیے مشترکہ طور پر ہر ممکن اقدامات کرنے پر اتفاق کیا تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »