Daily Taqat

آئی میک پرو کمپیوٹر کو فروخت کے لیے پیش کردیا گیا

مشہور اور مہنگی کمپنی ایپل نے رواں برس اعلان کیا تھا کہ سال کے آخر تک کمپنی کے مہنگے ترین کمپیوٹرز میں سے ایک آئی میک پرو کو فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

اب ایپل نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے آئی میک پرو کمپیوٹر کو فروخت کے لیے پیش کردیا ہے اور اس آئی میک پرو کو 3مختلف پروسیسرز میں پیش کیا گیا ہے۔پانچ کے ریٹنگ ڈسپلے اسکرین کے حامل آئی میک پرو میں 32 جی بی میموری دی گئی ہے، جبکہ میموری کو 128 جی بی تک بڑھایا بھی جاسکتا ہے

اعلیٰ کوالٹی کی اسکرین اور بہترین گرافکس کے حامل آئی میک پرو میں ایچ ڈی ویڈیو کیمرے کے ساتھ نیومرک کی بورڈ کی سہولت بھی دی گئی ہے۔

بیس انچ اونچے اور25 انچ چوڑے آئی میک پرو کا وزن 9کلو 700 گرام ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ اب تک کا ایپل کا بہترین کمپیوٹر ہے اور اس کی قیمت 4 ہزار 999 امریکی ڈالر مقرر گئی ہے


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »