Daily Taqat

لندن میں جرائم کا ذمہ دار میں ہوں، لیکن اس پر معافی نہیں مانگوں گا، صادق خان

لندن کے میئر صادق خان کا کہنا ہے کہ شہر میں بڑھتے ہوئے پر تشدد جرائم کا ذمہ دار تو میں ہوسکتا ہوں لیکن اس پر معافی نہیں مانگوں گا۔ کیونکہ پورے ملک میں جرائم کی بڑھتی ہوئی تعداد کا سبب حکومت کی جانب سے پولیس فنڈز میں کٹوتی ہے۔

مقامی ریڈیو پر شہریوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے صادق خان کا کہنا تھا کہ بحیثیت میئر، پولیس اور کرائم کمشنر تو میں شہر کے جرائم اور دہشتگردی خطرات کا ذمہ دار ہوسکتا ہوں اور یہ میرے لیے بہت تشویش کی بات ہے، یہ بات مجھے راتوں کو جگائے رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس پر معذرت خواہ نہیں ہوں کیونکہ جرائم پورے ملک میں بڑھ رہے ہیں اور حکومت کو اس بات کا احساس کرنا چاہیے کہ سیکورٹی فورسز کے وسائل میں کمی کا جرائم کی بڑھتی شرح سے گہرا تعلق ہوتا ہے۔ صادق خان نے حکومت سے پولیس کی تعداد میں اضافے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »