Daily Taqat

دو سال سے شدید جسمانی تشدد کا سامنا کر رہی ہوں، اہلیہ بھارتی کرکٹر

بھارتی کرکٹر محمد شامی کی اہلیہ حسینہ جہاں نے کھلاڑی پر دوسری خواتین سے تعلقات کا الزام لگا دیا، ان کا کہنا تھا کہ شوہر کے دوسری خواتین کیساتھ تعلقات ہیں، شامی نے ٹویٹر پیغام میں ان خبروں کو من گھڑت قرار دیا ہے۔بھارتی کرکٹر محمد شامی کیلئے بڑی

مشکل پیدا ہوگئی ہے۔ اہلیہ حسینہ جہاں نے سنگین الزام لگا دیا۔ بھارتی ذرائع کے مطابق محمد شامی کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر کے دوسری خواتین سے تعلقات ہیں۔اہلیہ کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹر کیساتھ رہنا مشکل ہو چکا، دو سال سے وہ شدید جسمانی تشدد کا سامنا کر رہی ہیں۔ میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے بعد محمد شامی نے بھی ٹویٹر پر انٹری دی۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسی خبروں میں حقیقت نہیں، یہ صرف انہیں بدنام کرنے کی سازش ہے


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »