ڈونلڈ ٹرمپ کتنے صحت مند ؟ میڈیکل چیک اپ جمعہ کو ہوگا

واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ کا میڈیکل چیک اپ جمعہ کو کرایا جائے گا۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا سالانہ میڈیکل چیک اپ جمعے کو ہوگا۔طبی معائنے میں دماغی معائنہ شامل نہیں۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ میڈیا میں صدر ٹرمپ کے دماغی توازن ٹھیک نہ ہونے سے متعلق پروپیگنڈا کیا گیا جب کہ صدرذہین اور فوری فیصلہ ساز ہیں۔ ٹرمپ کا طبی معائنہ والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں جمعے کوہوگا

وائٹ ہاؤس کے نائب پریس سیکریٹری ہوگن گڈلے کاکہنا ہے کہ میڈیا ٹرمپ کی ذہنی کیفیت کو منفی طور پر بڑھا چڑھا کے پیش کررہا ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے ۔صدر ٹرمپ سیاست کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں بھی کافی مہارت رکھتے ہیں۔

ہوگن گڈلے نے ماہرین نفسیات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو ڈاکٹرز صدر ٹرمپ کی ذہنی کیفیت سے آگاہ نہیں اور نہ کبھی ان سے ملے انہیں ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.