ہالی ووڈ کی معروف فلم “جمانجی” 519.3ملین ڈالرکما کرپہلے نمبرپر

باکس آفس پر کامیابیوں کی جھنڈے گاڑنے والی بلاک بسٹر فلم جمانجی ایک بار پھر تہلکہ مچانے کو تیار ہے ، اسی سلسلے میں جمانجی کے سیکوئل ‘جمانجی؛ویلکم ٹو جنگل ‘ بھی شائقین کے دِلوں میں گھر کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے ۔

20دسمبر کو ریلیز ہونیوالی یہ فلم امریکہ کے 3,801سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی گئی جس نے ریلیز سے اب تک دنیا بھر سے مجموعی طور پر519.3ملین ڈالر کی کمائی کی اور باکس آفس پر اسٹار وارز دی لاسٹ جیدی کا قبضہ ختم کر کے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

ہدایتکارجیک کیسڈن کی یہ سنسنی خیز فلم جمانجی فلم کا ریمیک نہیں بلکہ بائیس سال قبل جہاں خطرناک جمانجی گیم بورڈ رکا تھا وہیں سے کہانی آگے بڑھے گی جس کے مطابق ہائی اسکول اسٹودنٹس کوایک گھر کے بیس منٹ سے قدیم ویڈیو گیم بورڈ ملتا ہے جسے کھیلنے کی کوشش انہیں خطرناک جنگل میں پہنچا دیتی ہے جہاں سے انوکھے ایڈونچر کا آغاز ہو جاتاہے ۔

دوسرے نمبر پر گزشتہ ہفتے ریلیز ہونیوالی ہارر تھرلر فلم انسیڈیئس؛دی لاسٹ کِی ‘رہی جس نے 29.2ملین ڈالر کی کمائی کی،ایڈم روبیٹیل کی ڈائریکشن میں بننے و الی اس فلم کی کہانی نیو میکسیکو کی رہائشی ایک ایسی خاتون کے گِرد گھوم رہی ہے جو پر اسرار قوتوں کے شکنجے میں آجاتی ہے ،تیسری پوزیشن پر اسٹار وارز دی لاسٹ جیڈی رہی ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.