Daily Taqat

4 ہزارکروڑ میں فروخت ہونے والا تاریخی ہوٹل

سہارا گروپ نے امریکہ میں پلازا ہوٹل 4 ہزارکروڑمیں فروخت کرنیکا معاہدہ کر لیا۔ ہوٹل تاریخی مقامات کی فہرست میں درج ہے۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق سہارا گرو پ کو امریکہ میں پلازا ہوٹل کے حصص کے خریدار مل گئے۔ وہائٹ سٹی وینچرز کے ساحل خان اور حاکم آرگنائزیشن کے کامران حاکم نے تقریباً 4 ہزار کروڑ روپے میں پلازا ہوٹل کے بیشتر حصص خریدنے کا معاہدہ کرلیا۔

ہوٹل میں سہارا گروپ کے بانی سبرتو رائے 70 فیصد حصص کے مالک ہیں۔ دونوں گروپ کی جانب سے فی الحال 200 کروڑ روپے جمع کرائے جاچکے ہیں۔ معاہدے سے انحراف پر رقم واپس نہیں کی جائیگی۔ واضح ہو کہ پلازا ہوٹل 1907ء میں تعمیر کیا گیا تھا۔ یہ واحد ہوٹل ہے جو تاریخی مقامات کی فہرست میں درج ہے۔ سہارا گروپ کے چیئرمین سبرتو رائے اور چٹوال نے 2012ء میں پلازا ہوٹل مشترکہ طور پر خریدا تھا۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ بھی اس کے حصص کے مالک تھے۔ سہارا گروپ کے کارپوریٹ فائننس کے صدر سندیپ وادھوا اور پلازا ہوٹل میں 5 فیصد حصص رکھنے والے سنت سنگھ چٹوال نے معاہدے کی تصدیق کی ہے۔ ہندوستانی سپریم کورٹ نے سہارا گروپ کو حکم جاری کیا تھا کہ سبھی سرمایہ کاروں اور بینکوں کے قرضے واپس کرے۔ سہارا گروپ کا دعویٰ ہے کہ وو کل بقایا رقم کا 95 فیصد حصہ واپس کرچکا ہے اور اس سلسلے میں سہارا گروپ کے چیئرمین نے 2 سال جیل میں گزارنے کے بعد 2016 سے پیرول پر باہر ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »