ہیلی کاپٹر گر کر تباہ4افراد ہلاک

یوکرین میں ایم آئی 8 قسم کے ہیلی کاپٹر کے گرنے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ۔غیر ملکی ذرائع کے مطابق یوکرین کے شہر کے کریمنچوک میں ایم آئی ۔8 قسم کے ہیلی کاپٹر کے گرنے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ پالٹووا علاقے کے ہنگامی حالات کے

ادارے کے پریس ترجمان ریبالکو نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ شام کے وقت کریمنچوک میں ایک ایم آئی ۔8 قسم کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا ۔ ابتدائی معلومات کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں 4 افراد سوار تھے جن میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچ سکا ہے ۔ سلامتی قوتوں نے ہیلی کاپٹر کے حادثے کی تحقیق شروع کر دی ہے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.