عفرین پر کنٹرول کے بعد اسے شامی حکومت کے حوالے نہیں کریں گے :ترک صدر

انقرہ:ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کے ترجمان ابراہیم کالین نے توقع ظاہر کی ہے کہ شام کے علاقے عفرین کو بہت جلد مسلح عناصر سے پاک کر دیا جائے گا۔ ابراہیم کالین نے کہا کہ ترکی فوجی آپریشن مکمل ہونے کے بعد عفرین کا علاقہ شامی حکومت کے حوالے کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ شام کے علاقے منبج کے حوالے سے امریکا کے ساتھ روڈ میپ وضع کر لیا گیا ہے اور اگر واشنگٹن نے اپنے وعدے پورے کیے تو منبج کے گرد سیف زون قائم ہو جائے گا۔ایردوآن کے ترجمان نے بتایا کہ منبج کے حوالے سے امریکا اور ترکی کے معاہدے پر کاربند رہا جا ئے گا اور امریکی وزیر خارجہ کی تبدیلی سے یہ معاہدہ تبدیل نہیں ہو گا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.