آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت۔ قمر چودھری

آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کو فعال بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے ذمہ داران کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگاان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سابق ضلعی صدر قمر چوہدری نے میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی ہماری سیاست کا محور ہے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائم کرنا اور آزاد کشمیر سے روایتی و کرپٹ سیاست کا خاتمہ ہمارے مشن کا حصہ ہے جس کی تکمیل کے لئے آزاد کشمیر پھر میں عمران خان کے متوالے دن رات محنت کر رہے ہیں جس کی بدولت پاکستان سمیت آزاد کشمیر میں بھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بہت جلد قائم ہوگی، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حالیہ یوتھ ونگ کی تنظیم سازی میں اگر کوئی اہم ذمہ داری لگائی گئی تو عمران خان کے متوالوں کے مزاج مطابق اپنی ذمہ داریاں احسن طریق سے سرانجام دینے کیلئے اپنی جی جان لگادوں گا

پاکستان تحریک انصاف کا منشور کرپشن کا خاتمہ ہے اور کرپشن کے خاتمے کیلئے آزاد کشمیر میں عمران خان کے متوالے اور پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے جیالے یک صف کھڑے ہیں اور آزاد کشمیر سے کرپشن کے خاتمے کیلئے اور آزاد کشمیر میں حقیقی معنوں میں گڈگورئنس کے قیام کیلئے عمران خان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے آزاد کشمیر کی یوتھ ہر اول دستہ کردار ادا کرے گی


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.