حج وعمرہ کوجانے والوں کیلئے خوشخبری

 جدہ : سعودی عرب نے حج اور عمرے کو جانے والوں کی سہولت کے لئے تیز رفتار اور جدید ترین ٹرین سروس کا آغاز کردیا ہے۔

اب عازمین حج کو مکہ سے مدینہ اور مدینہ سے مکہ جانے کے لئے دن بھر سفر نہیں کرنا ہوگا، مکہ سے مدینے تک پہلی ٹرین سروس کا نام حرمین ٹرین رکھا گیا ہے۔

افتتاحی کے موقع پر تیز رفتار ٹرین نے چار سو پچاس کلومیٹر کا سفر صرف دو گھنٹے اور باون منٹ میں طے کیا۔ اس ٹرین کو جدہ سے بھی منسلک کیا گیا ہے اور اس کی رفتار تین سو کلو میٹر فی گھنٹہ سے زائد ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سعودی عرب کے ساحلی اور اہم تجارتی شہر جدہ سے گزرے گی اور حجاج کرام کو منزل تک پہنچانے کے لئے مفید ثابت ہوگی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.