نواز شریف بھی اگلے چند گھنٹوں میں سعودی عرب روانہ ہوں گے

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بعد سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف بھی اگلے 48گھنٹوں کے دوران سعودی عرب روانہ ہوں گے، دورہ سعودی عرب کے دوران وہ اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران نواز شریف اعلیٰ سعودی حکام اور قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس دورے کو ملکی اور علاقائی سیاست کے تناظر میں انتہائی اہمیت حاصل ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی گذشتہ روز خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہوئے تھے، اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران آج انہوں نے مسجد نبوی ﷺ میں نوافل ادا کئے جبکہ وہیں پر ان کی ملاقات ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم سے بھی ہوئی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.