Daily Taqat

گوا کے وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر ان دنوں خواتین کی کثرتِ شراب نوشی کی بڑھتی ہوئی عادت سے پریشان

گواکے وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر ان دنوں خواتین کی کثرتِ شراب نوشی کی بڑھتی ہوئی عادت سے کافی پریشان ہیں ۔ منوہر پاریکر کا کہنا ہے کہ انہیں یہ فکر کھائے جا رہی ہے کہ لڑکیوں نے بھی شراب نوشی شروع کردی ہے، اور اب اس حوالے سے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔
ریاست گوا کی یوتھ پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر کا کہنا تھا کہ ریاست میں منشیات کے خلاف کریک ڈاﺅن کا آغاز کردیا گیا ہے، یہ بات یقین سے نہیں کہی جاسکتی کہ ریاست میں منشیات کا استعمال صفر کی سطح پر آجائے گا ، ’ میں نہیں سمجھتا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال ہو رہا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ اب تک منشیات فروشی کے الزام میں 170 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے، قانون کے مطابق اگر کسی شخص کے پاس سے کم مقدار میں منشیات برآمد ہوں تو اس کی ایک ہفتے سے ایک مہینے کے اندر ضمانت ہوجاتی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ مجرم پکڑا تو جاتا ہے لیکن عدالتوں کا رویہ اس کے ساتھ نرم ہوتا ہے۔
گوا میں روزگار کی فراہمی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے منوہر پاریکر نے کہا کہ یہاں کے نوجوان سخت کام کرنے میں شرم محسوس کرتے ہیں اسی لیے ایک جونیئر کلرک کی سرکاری نوکری کیلئے بھی درخواست گزاروں کی لمبی لائنیں لگی ہوتی ہیں کیونکہ لوگ سمجھتے ہیں کہ سرکاری نوکری میں انہیں کام کم کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ گوا بھارت کی ساحلی ریاست ہے جو اپنی تفریح گاہوں کے حوالے سے مشہور ہے اور یہاں ہر سال لاکھوں غیر ملکی سیاح آتے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »