Daily Taqat

جرمنی کے مسلمانوں کا آسیہ بی بی کی مدد کا اعلان

اسلام آباد :  جرمنی میں مسلمانوں کی مرکزی کونسل کا کہنا ہے کہ وہ آسیہ بی بی کی مدد کرنے کے خواہش مند ہے۔ اس تنظیم نے آسیہ بی بی کو جرمنی بلانے کے لیے ایک باقاعدہ دعوت نامہ بھی برلن میں پاکستانی سفیر کے حوالے کر دیا ہے۔ جرمنی میں مسلمانوں کی مرکزی کونسل کے رہنما ایمن مازییک نے ذرائع  سے گفتگو کرتے ہوئے جرمنی میں پاکستانی سفیر کو آسیہ بی بی کو جرمنی بلانے کے لیے ایک باقاعدہ دعوت نامہ پہنچائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جرمن مسلمانوں کی نمائندہ یہ تنظیمآسیہ بی بی کی مدد کرنے کی خواہش مند ہے۔واضح رہے کہ آسیہ بی بی اس وقت پاکستان میں موجود ہے ،سپریم کورٹ کی جانب سے انہیں رہا کرنے کے بعد اس فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیل سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر ہے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »