Daily Taqat

جرمنی: ایک کھدائی کے دوران دوسری عالمی جنگ کا بم برآمد

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں دوسری عالمی جنگ کا بم برآمد ہوا۔ علاقے کو ہزاروں افراد سے خالی کرا لیا گیا۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق بم برلن میں ریلوے اسٹیشن کے قریب سے ایک کھدائی کے دوران برآمد ہوا۔ حکام نے 500 کلوگرام وزنی بم کو ناکارہ بنانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ جو دوسری عالمی جنگ کے دوران برطانیہ کی طرف سے گرایا گیا تھا۔ بم ملنے کے بعد متاثرہ مقام کے ارد گرد 800 میٹر کے دائرے میں موجود تمام عمارتوں کو خالی کروا لیا گیا۔ حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے برلن کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کو بھی خالی کروا لیا گیا جس کی وجہ سے ریلوے کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔ پولیس نے کہا کہ بم بالکل صحیح حالت میں ہے اور یہ فوری کسی کیلئے خطرے کا باعث نہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »