Daily Taqat

دو سالہ بیٹی کو سڑک پر پٹخنے والی جرمن ماں گرفتار

جرمنی کے جنوبی صوبے باڈن ورٹمبرگ کے دارالحکومت اشٹٹ گارٹ میں ایک جرمن خاتون نے اپنے ساتھ فٹ پاتھ پر چلنے والی اپنی دو سالہ بیٹی کو طیش میں آ کر سڑک پر پٹخ دیا، جس کے نتیجے میں اس بچی کو سر پر گہرے زخم آئے۔

بچی کو فوری طور پر اسپتال پہنچا یا گیا جہاں وہ تاحال زیر علاج ہے۔

ماں کو پولیس نے حراست میں لے لیا اورمقامی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ عدالت کی طرف سے اس خاتون کی باقاعدہ گرفتاری کے حکم کے بعد اس وقت ملزمہ پولیس کی تفتیشی حراست میں ہے۔

اشٹٹ گارٹ پولیس اور دفتر استغاثہ نے بتایا کہ ملزمہ پر اقدام قتل کا شبہ ہے کیونکہ اس نے ایک مقامی سپر مارکیٹ کے سامنے اپنی دو سالہ بیٹی کو ہوا میں اٹھا کر قریب سے گزرنے والی سڑک پر پھینک دیا تھا۔

خوش قسمتی سے اس وقت اس سڑک پر ٹریفک کم تھی اور یہ بچی کسی گاڑی کے نیچے آ کر کچلے جانے سے بچ گئی۔

پولیس کے مطابق فی الحال یہ واضح نہیں کہ یہ خاتون اس جرم کی مرتکب کیوں ہوئی تاہم اس کے خلاف اپنی ہی بچی کو ہلاک کرنے کی کوشش کے شبے میں تفتیش جاری ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »