جنرل چارلس براؤن کو امریکی فضائیہ کا پہلا سیاہ فام سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنرل چارلس براؤن کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے فضائیہ کا سربراہ مقرر کیا اور امریکی سینیٹ نے جنرل براؤن کی تقرری کی حتمی منظوری دی۔

امریکی سینیٹ میں براؤن کے حق میں 98 جب کہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اسے تاریخی قرار دیا۔ واضح رہے کہ چارلس براؤن امریکی پیسفک ائرفورس کے کمانڈر رہ چکے ہیں۔

تاریخی فیصلے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چارلس براؤن کے حوالے سے میرے فیصلے کی سینیٹ نے توثیق کر دی اور میں چارلس براؤن کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔

امریکی فضائیہ کے نومنتخب سربراہ جنرل چارلس براؤن نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں نے کیریئر کے دوران متعدد مرتبہ تعصب اور نفرت کا سامنا بھی کیا، مجھ سے اکثر پوچھا جاتا تھا کہ کیا تم واقعی پائلٹ ہو؟۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.