نسوانیت اور کرئیر ساتھ ساتھ نہیں چلتے،چین میں بنائے گئے نئے سکول کی تعلیم

بیجنگ: چین دنیا کا دوسرا معاشی طور پر ترقی یافتہ ملک ہے۔ جہاں عورتوں کے لیے اخلاقی تربیت کے لئے  سکول کا آغازکردیاگیا یہاں انھیں بتایا جاتا ہے کہ نسوانیت اور کرئیر ساتھ ساتھ نہیں چلتے۔
جن خواتین نے ان سکولوں میں تربیت حاصل کی انھیں وہاں کچھ اس قسم کے پیغامات دیے گئے۔کرئیر بنانے والی خواتین کا انجام اچھا نہیں ہوتا،خواتین کو چاہیے کہ وہ اپنی سوسائٹی میں نچلے درجے پر رہیں اور انھیں اوپر جانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔خواتین کو اپنے والد، شوہر اور بیٹوں کی اطاعت اور ان کا خیال رکھنا چاہیے۔جب تمھارا شوہر تمھیں مارے تو مزاحمت کبھی مت کرو اور جب جھڑکے تو اس سے کبھی بحث مت کرو۔سرکاری سطح پر فوشن میں شعبہ تعلیم کے بیورو کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ اس ادارے کی تعلیمات سماجی اخلاقیات کے متصادم ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.