Daily Taqat

غزہ: پٹی پر اسرائیلی ٹینکوں کی شیلنگ سے ایک اور فلسطینی شہید

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی ٹینکوں کی شیلنگ سے ایک اور فلسطینی شہید ہو گیا۔ دو ماہ کے دوران شہدا کی تعداد ایک سو بیس ہو گئی۔ اسرائیلی ٹینکوں نے غزہ کی پٹی کے علاقے بیت لاہیا میں گولہ باری کی جس کے نتیجے میں پچیس سالہ محمد الرادیا شہید اور ایک فلسطینی زخمی ہوگیا۔ دو روز قبل بھی اسرائیلی فورسز نے شیلنگ کر کے تین نوجوان شہید کر دئیے تھے۔

دوسری جانب اسرائیلی بربریت کیخلاف احتجاج کے دوران زخمی ہونے والا نوجوان دم توڑ گیا۔ اٹھائیس سالہ ناصر العرینی دو ہفتے سے اسپتال میں زیر علاج تھا۔ تیس مارچ سے جاری احتجاج میں اب تک ایک سو بیس  فلسطینی  شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »