گیم آف تھرونز کا فائنل سیزن 2019 میں ریلیز کیا جائے گا,ایچ بی او کا اعلان

کئی ماہ سے دہکتے ہوئے افواہوں کے بازار کو ایچ بی او نے اپنے اس اعلان کے ساتھ ٹھنڈا کردیا ہے کہ گیم آف تھرونز کا آخری سیزن 2019 میں ریلیز کیا جائے گا۔
گیم آف تھرونز کے مداحوں کیلئے مایوس کن خبر یہ ہے کہ سیزن کا آٹھواں سیزن رواں سال ریلیز نہیں ہوگا اور انہیں پورا 2018 صرف انتظار میں گزارنا ہوگا کیونکہ ایچ بی او کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ گیم آف تھرونز کا آٹھواں اور فائنل سیزن 2019 میں ریلیز کیا جائے گا جو صرف 6 قسطوں پر مشتمل ہوگا ۔ اعلان میں کہا گیا ہے کہ سیریز کے فائنل سیزن کی ہدایتکاری ڈیوڈ بینیوف، ڈی بی ویس، ڈیوڈ نٹر اور میگوئل سپوچنک دیں گے۔
گیم آف تھرونز میں نائٹس واچ کے اہم کردار کے طور پر کام کرنے والے اداکاربین کرومپٹن (ایڈیسن ٹولیٹ) نے برطانوی اخبارمیٹرو سے گفتگو میں کہا کہ سیریز کا فائنل مطمئن کردینے والا ہوگا (ہیپی اینڈنگ) ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فائنل سیزن کی شوٹنگ جاری ہے جس کا بہت سا کام باقی ہے اور ہوسکتا ہے کہ معاملہ اگلے سال تک پہنچ جائے۔ ’ اگرچہ فائنل کی صرف 6 اقساط ہیں لیکن بہت کچھ شوٹ کرنا ہے، ہم بہت بڑا دھماکہ کرنے جا رہے ہیں‘۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.