Daily Taqat

یورپی یونین کی جانب سے یورپ گھومنے کیلئے مفت ٹکٹ کا اعلان

یورپی یونین کی جانب سے موسم گرما میں 15 ہزار یورپی نوجوانوں کو یورپ بھر میں ریل سے سفر کے لیے مفت ٹکٹ دیے جائیں گے۔

یورپی یونین نے حال ہی میں ’ڈیسکور ای یو‘ نام سے ایک منصوبہ اس امید کے ساتھ شروع کیا ہے کہ اس کے باعث یورپی ممالک کے درمیان سفر کو سہل بنا کر یورپی نوجوانوں میں ان کے یورپی تشخص کو گہرا کیا جائے۔ یورپ بھر میں ٹرین کے ذریعے مفت سفر کرنے کی اس اسکیم میں ایسے نوجوان یورپی شہری حصہ لے سکتے ہیں، جن کی عمر اس برس اٹھارہ سال ہو جائے گی۔

رواں برس اس منصوبے کے لیے 30ہزار یورپی نوجوان اہل ہوں گے۔ ان میں سے 15ہزار نوجوانوں کو موسم گرما میں 30دن تک چار مختلف یورپی ممالک میں سفر کرنے کے لیے مفت ٹکٹ فراہم کیے جائیں گے۔

اس منصوبے کا مقصد یورپ میں ثقافتی تبادلے کا فروغ اور ’عوامیت پسندی‘ کا مقابلہ کرنا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »