Daily Taqat

ابوظہبی : رمضان المبارک میں مفت پارکنگ کے اوقات کا اعلان

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں ڈرائیوروں کو رمضان میں مساجد کے پاس 7 گھنٹوں کے کے لیے مفت پارکنگ فراہم کی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی حکام نے اعلامیہ جاری کیا کہ جو ڈرائیور حضرات رمضان میں نمازِ تراویح پڑھنے آئیں گے انکو پارکنگ کے فیس سے استثنیٰ دے دیا گیا ہے ۔میونسپل کے معاملات اور ٹرانسپورٹ (ڈی ایم اے ٹی)کے محکمہ نے کہا کہ رمضان المبارک کے لئے انہوں نے مواقف پارکنگ فیس والے علاقوں میں صارفین کے لیے پارکنگ کے اوقات میں تبدیلی کر دی ہے ۔ امارت ٹرا نسپورٹ اتھارٹی نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ رمضان میں پورا ہفتہ صبح 9 بجے سے 2 بجے تک پارکنگ کی فیس وصول کی جائے گی ماسوائے جمعہ کے ۔ ہفتے سے بدھ تک ڈرائیوروں کو صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک پارکنگ کی فیس ادا کرنا ہو گی جبکہ جمعرات کو صبح 9 بجے سے لے کر آدھی رات تک پارکنگ کے لیے فیس ادا کرنا ہو گی جسکا مطلب یہ ہے کہ ڈرائیوروں کو رمضان میں روزانہ دوپہر 2 بجے سے رات 9 بجے تک پارکنگ کی سہولت مفت میسرہو گی ۔ڈی ایم اے ٹی نے زور دیا کہ تراویح نماز میں شرکت کرنے والوں کو نماز پڑھنے کے دوران مساجد کے ارد گرد پارکنگ کی فیس کی ادائیگی سے استثنیٰ ہے ، اس لیے پارکنگ حکام گاڑیوں یا ٹریفک کو روکنے کی کوشش نہ کریں۔ حکام نے مزید کہا کہ شہریوں کو پارکنگ کے رات 9 بجے سے صبح 8 بجے کے اوقات میں ریذیڈینسی پرمٹ کے قواعدوضوابط پر سختی سے عمل پیرا ہونا ہو گا ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »