دبئی : چار پاکستانیوں کو اے ٹی ایم مشین چرانے کے الزام میں گرفتار کر کے فرد جرم عائد کر دی گئی ہے ۔پولیس کے مطابق مشین میں صرف 2600 درہم یعنی ایک لاکھ روپے تھے مگر کیش مشین کی مالیت28,000 ہزار درہم یعنی دس لاکھ روپے تھی۔اطلاعات ہیں کہ ملزمان کو کیش مشین میں سے رقم نکالنے کے لئے بڑے پاپڑ بیلنے پڑے، ہتھوڑے کی مدد سے مشین کو بڑی مشکل سے توڑنا پڑا پھر رقم ہاتھ آئی۔دبئی پولیس کو ملزمان کی تلاش میں شارجہ پولیس کی مدد لینا پڑی اور بالآخر ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کی عمریں بیس سے اٹھائیس سال تک ہیں، ملزمان کودو ہفتے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
[wp_news_ticker_benaceur_short_code]