مقبوضہ کشمیر میں جھڑپیں اور فائرنگ، میجر سمیت 4 بھارتی فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوڑی ڈسٹرکٹ میں جھڑپوں اور فائرنگ کے دوران قابض بھارتی فورسز کے میجر سمیت 4 فوجی ہلاک ہوگئے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے تاہم تازہ اطلاعات کے مطابق جھڑپوں کے نتیجے میں بھارتی فوج کے میجر سمیت 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ میجر موہارکر امباداس، لارنس نائیک گرمیل سنگھ، سپاہی پرگات سنگھ اور سپاہی کلدیپ شامل ہیں۔ میجر موہارکر امباداس کا تعلق بھارتی ریاست بھانڈرا کے علاقے مہارشترا سے تھا جب کہ گرمیل کا امرتسر، کلدیپ کا بھٹنڈا اور پرگت کا ہریانا کے رہائشی تھے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.