Daily Taqat

سابق امریکی صدربل کلنٹن کے گھرآگ لگ گئی

نیویارک کے علاقے چھیپکوا میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور ان کی اہلیہ ہلیری کلنٹن کے گھر میں آگ لگنے کے فوری بعد اسے بجھا دیا گیا۔

بیڈ روم میں لگی آگ پر جلد قابو پا لیا گیا ۔ نیو کاسٹل پو لیس کے مطابق کلنٹن فیملی کایہ 20 سالہ پرانا گھر ہے ۔

کلنٹن اور ہلیری نے یہ مکان 1999 میں 1.7 ملین ڈالر میں خریدا تھا ۔ کلنٹن فیملی کے ترجمان نک میریل کے ٹویٹ کے مطابق آگ کلنٹن فیملی کے اطراف کی عمارت میں لگی ۔

یہ عمارت خفیہ سروس کے زیر استعمال تھی ۔ حا دثہ کے دوران کلنٹن فیملی متعلقہ گھر میں نہیں تھی تا ہم عمارت کا 1.1 ایکڑ رقبہ اس حا دثہ کے باعث متا ثر ہوا


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »