سابق سعودی فرمانروا کاایک بیٹا تاحال زیرحراست؛2رہا

ریاض: سعودی عرب میں کرپشن الزامات پرگرفتارکئے گئے مزید دو شہزادوں کو رہا کردیاگیا۔ دونوں شہزادے سابق فرماں روا شاہ عبداللہ کے بیٹےہیں۔ کرپشن الزامات میں گرفتاری کے بعد رہائی پانے والوں میں شہزادہ مشعال بن عبداللہ اور شہزادہ فیصل بن عبداللہ شامل ہیں۔دونوں شہزادوں کو معاہدے پر رضا مندی کے بعد رہا کیا گیا ہے۔سابق سعودی فرماں روا شاہ عبداللہ کے تیسرے بیٹے شہزادہ ترکی بن عبداللہ تاحال زیرحراست ہیں۔ واضح رہے کہ شہزادہ ترکی بن عبداللہ کی رہائی سےمتعلق اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.