Daily Taqat

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کردی گئی

کرپشن کے الزامات پر ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیت رزاق کے بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق ملائیشیا کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے حالیہ انتخابات میں شکست سے دوچار ہونے والے

سابق وزیراعظم نجیب رزاق اور ان کی اہلیہ کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کیے جانے پر نجیب رزاق نے نے کہا کہ کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بیرون ملک چھٹیوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ اور انہیں آئندہ ہفتے ہی واپس آنا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ پہلے ہی یہ بتاچکے تھے کہ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ انہیں اور اہل خانہ کو بیرون ملک روانگی کی اجازت نہیں دے گا۔ ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نے کہا کہ وہ امیگریشن حکام کی ہدایات کا احترام کرتے ہیں اور اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ملک میں ہی رہیں گے۔ خیال رہے کہ نجیب رزاق پر اربوں ڈالر لوٹنے اور کرپشن کے الزامات ہیں۔ اور کرپشن الزامات کا سامنا کرنے والی حکومت کو مختلف مواقع پر عوامی احتجاج کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔ عام انتخابات میں سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو تاریخی کامیابی حاصل ہوئی۔ جس کے بعد انہوں نے ملائیشیا کے نئے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف اٹھانے کے بعد مہاتیر محمد نے اعلان کیا کہ وہ ملک سے لوٹے گئے ملین ڈالرز کو واپس لائیں گے۔ ایک اور پیشرفت میں حالیہ الیکشن میں شکست کھانے والے رزاق نے پارٹی کی سربراہی کو خیر باد کہہ دیا ہے۔ ناقدین کے مطابق حالیہ الیکشن میں ان کی ناکامی کی ایک بڑی وجہ لاکھوں ڈالر مالیت کا وہ سکینڈل بھی بنا۔ جو سن دو ہزار پندرہ سے نجیب کے لیے سیاسی مشکلات کا باعث بنا ہوا تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »