سابق فٹ بالر جارج وی آء لائبیریا کے نئے صدر منتخب

منرویا: لائبیریا میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے غیرحتمی نتائج کے مطابق سابق فٹ بالر جارج  وی آء واضح اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔ جزوی نتائج کے مطابق انہوں نے61 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے اور نہایت آسانی سے صدر منتخب ہو چکے ہیں۔ وی آء کے حریف نائب صدر جوزیف بوآکائی کو ساڑھے 38 فیصد ووٹ پڑے ہیں۔ 51 سالہ وی آء ماضی میں میلان کلب کی جانب سے 90ء کی دہائی میں فٹ بال کھیلتے رہے اور سال کا بہترین فٹ بالر ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر چکے ہیں۔

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.