Daily Taqat

بنگلہ دیشی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی رہائی کے احکامات جاری

بنگلہ دیشی اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا کی کرپشن کیس میں ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق 72 سالہ بنگلہ دیشی اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا کے خلاف جاری کرپشن کیس میں ان کی ضمانت پر

رہائی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ ان کے وکلا نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کی صحت کو خطرہ لاحق ہے۔ جس کی بنیاد پر ڈھاکہ کی عدالت نے یہ فیصلہ سنایا۔ سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا اپنے خلاف الزامات اور مقدمے کو سیاسی قرار دیتی ہیں۔ فی الحال یہ واضح نہیں کہ انہیں جیل سے کب رہا کیا جائے گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »